راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے پی ایس ایل میچز کی سیکورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ۔بسنت کی حوصلہ شکنی کے لیے بھرپور آگاہی و انسدادی مہم چلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔جرائم کی بیخ کنی کے لئے ایس ایچ اوز کو ٹاسک دیدیا گیا
۔ اس امر کا اظہار ایس پی راول ڈویژن فیصل سلیم نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
ایس پی فیصل سلیم نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچیز کے دوران فوڈ اسٹریٹ بند رہے گی ۔ ٹیموں کی آمدورفت کے موقع پر میٹرو سروس کو بند رکھا جائے گا ۔ جبکہ باقی وقت سروس جاری رہے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ بسنت کی حوصلہ شکنی کے لیے آگاہی اور انسدادی مہم چلائی جائے گی ۔ جس چھت سے پتنگ بازی ہو گی اس کے گھر کے سربراہ کیخلاف بھی کارروائی ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہا سٹریٹ کرائم کی بیخ کنی کے لئے ایس ایچ اوز کو ٹاسک دیدیا گیا ہے ۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ۔