دستخط میں فرق کا معاملہ،عمران خان کی درخواست ضمانت واپس لینے پر خارج

لاہور(امت نیوز)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست ضمانت واپس لینے پر نمٹادی
عدالت میں وکالت نامے پر دستخط میں فرق کی وضاحت کا معاملے پرسماعت ہوئی
جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست نمٹانے کے بعد عمران خان کو کمرہ عدالت میں بیٹھے رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ خان صاحب، آپ کی درخواست پر دستخط مختلف ہیں۔
اس پرعمران خان نے کہا پہلی ضمانت میرے دستخط اور منظوری کے بغیر فائل ہوئی، مجھے افسوس ہے۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا آپ کو احتیاط کرنی چاہیے تھی جس پر عمران خان بولے کہ جیسے ہی پتا چلا میں نے اظہر صدیق کو درخواست واپس لینے کا کہا، پہلی درخواست ضمانت میری منظوری کے بغیر فائل ہوئی تھی۔
بعد ازاں عمران خان ہائیکورٹ سے اپنی رہائش گاہ زمان پارک پہنچ گئے۔