پی ایس ایل: پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو6وکٹوں سےچت کردیا

کراچی (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان سپرلیگ 8 کے نویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی 4 وکٹوں سے شکست دیدی
پشاور کی ٹیم نے کوئٹہ کا 155 رنز کا ہدف 6 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔
پشاور زلمی کی طرف سے جیمز نیشام نے 37 اوررومین پاول نے 36رنز کی اننگزکھیلی ۔کپتان بابر اعظم 18 گیندوں پر 19رنز بناسکے
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے محمد حسنین نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔نسیم شاہ ،محمد نواز اور قیس احمد کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی
اس سےقبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ میچ نیشنل اسٹیڈیم کرکٹ ایرینا میں کھیلے گئےمیچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آغاز انتہائی سست رہا جبکہ ابتدائی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی بھی نہ دکھا سکے۔
جیسن روئے 14، مارٹن گپٹل 12 اور محمد نواز 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 9ویں اوور میں 37 رنز پر 3 وکٹوں سے محروم ہوگئی۔
ایسے میں کپتان سرفراز احمد نے افتخار احمد کے ساتھ 50 گیندوں پر 74 رنز کی شراکت بناکر اپنی ٹیم کو مشکلات کے بھنور سے نکالا۔
سرفراز احمد 39 رنز کی اننگز کھیل کر 111 کے اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔ تاہم دوسری جانب افتخار احمد نے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا