لاہور(اُمت نیوز) دھند نے ایک بار پھر پنجاب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کےمیدانی علاقو ں میں شدید دھند کی وجہ سے موٹر ویز کئی مقامات سے بندکر دی گئی ہے،
لاہور ملتان موٹروے فیض پور سے ننکانہ تک دھند کے باعث بند کر دیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور اسلام آباد موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک بند ہے،موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے گوجرہ تک بند کر دی گئی،
لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم الیون سمبڑیال سے نارووال تک بند کر دی گئی، موٹر وے ایم 4، فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک دھند کے باعث بند کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق موٹروے ایم 3 رجانہ سے فیض پور تک دھند کی وجہ سے بند ہے جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔
دوسری جانب شہر لاہور میں ٹھندی ہوا چلنے کا سلسلہ جاری ،ٹھنڈی ہوا چلنے سے سردی اور خنکی کا احساس بڑھ گیا،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 15 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos