کراچی (اُمت نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز کے اہم کھلاڑی انجری کا شکار ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق محمد عامر کی کمر کی انجری کے باعث 22 فروری کو ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔
فاسٹ باؤلر اتوار کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور صرف دو اوورز ہی کرا سکے تھے۔
ذرائع کے مطابق کراچی کنگز کی انتظامیہ پر امید ہے کہ عامر 26 فروری کو ملتان سلطانز کے خلاف میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔
Tags اہم کھلاڑی انجری کا شکار کراچی کنگز کو بڑا دھچکا