عمر کوٹ کی جھیل سے 5 افراد کی لاشیں برآمد

عمرکوٹ (نمائندہ امت)عمرکوٹ کےعلاقے ڈھورونارو کے قریب کلانکر جھیل میں کشتی الٹنے سے 6 افراد ڈوب کر جاں بحق پانچ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں تفصیلات کےمطابق گاؤں کنھار کے رہائشی درگاہ سیہڑ فقیر پر زیارت کےلیے جارہے تھے کہ کلانکر جھیل میں اچانک کشتی الٹنے سے کشتی میں سوار چھ افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے بڑی تگ و دگ کے ملاحوں نے پانچ افراد کی لاشیں نکال جاں بحق ہونےوالوں تین بچے بھی شامل ہے جاں بحق ہونےوالوں میں ثمینہ ولد ہاشم ، زلیخا زوجہ حنیف سیمجو ،سمیرا ولد سلیم سیمجو ، پرویز ولد بلال کی لاشیں کلانکر جھیل سے نکال لی گئی ہیں جبکہ ایک معصوم بچی رابعہ دختر سومار کی لاش نہیں مل سکی ہے ملاح اور تیراک رابعہ کی لاش کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے افراد کی نماز جنازہ گاؤں کنھارمیں ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں گاؤں والوں نےشرکت کی اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی پورے علاقے میں سوگ کی فضا ہےکشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے رشتہ داروں اور علاقہ مکینوں کا کہناہے کہ ہمارے رشتے دار کلانکر جھیل میں کشتی سفر کےذریعے درگاہ سیہڑ فقیر جارہے تھے کہ اچانک کشتی الٹنے سے یہ حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت چھ افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گے تاحال ایک بچی رابعہ کی لاش کی غوطہ خور تلاش کررہے ہیں دوسری طرف یہ قیاس آرائیاں بھی کی جاری ہیں کہ کشتی کافی بوسیدہ تھی جس کےباعث یہ حادثہ پیش آیا۔