اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، اور ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر آگئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز جنوب ایران تھا، اور اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔