اسلام آباد:احتساب عدالت نے ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ شاہد خاقان عباسی پیش نہیں ہوئے،جس پر عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
بعدازاں شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست دائر کی جو عدالت نے منظور کر لی۔
عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور عظمی عادل کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔