ممبئی: بھارتی معروف رقاصہ و اداکارہ راکھی ساونت نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ عادل خان نے مجھے عدالت میں دھمکی دی اور کہا کہ "میں باہر آؤں گا، پھر تمہارا کیا ہوگا”۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیشن کورٹ ممبئی میں سماعت کے بعد راکھی ساونت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ عادل نے عدالت میں مجھےتہاڑ جیل کے قیدیوں کا تذ کرہ کرکے دھمکی دی اور کہا کہ "رہائی کے بعد وہ مجھے دیکھ لے گا”۔
راکھی ساونت سے جب پوچھا گیا کہ آپ نے عدالت کو بتایا نہیں کہ مجھے دھمکیاں مل رہی ہیں؟اس پرانہوں نے کہا کہ "یہ بات میں نے اپنی وکیل کو بتائی ہے، جس نے مجھے کہا کہ دھمکی دینے دے وہ فی الحال جیل میں ہے”۔
راکھی ساونت نے بتایا کہ” آج عدالت میں عادل مجھے ایٹیٹیوڈ دکھا رہا تھا، کہہ رہا تھا جیل میں بڑے بڑے ڈان سے ملا ہوں، سوچ اب تمہیں کیا کرنا ہے؟”