اسلام آباد: مستعفی ہونے والے چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے کہاہے کہ مجھے کہا گیا کہ فلاں بھائی کوچھوڑ دو، نیب افسران صرف قانون کی سنیں اور کسی کی مداخلت برداشت نہ کریں۔
انہوں نے نیب ہیڈ کواٹر میں الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب افسران غیر قانونی اور غیر آئینی احکامات نہ مانیں ،نیب میں دیگر اداروں کی مداخلت برداشت نہیں کر سکتا،میں نہ کچھ لے کر آیا تھا نہ ہی کچھ لے کر جا رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ایک ایک پلاٹ والے کو کہا جاتا ہے اندرکر دو اربوں والے باہر ہیں، نیب افسران صرف قانون کی سنیں اور کسی کی مداخلت برداشت نہ کر دیں،نیب افسران ڈٹ کر آزادی سے کام کریں ،نیب کو ایمانداری سے چلایا ،کسی کی مداخلت قبول نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ نیب کے99فیصد لوگ اچھے ہیں ،ایک فیصد میں مسئلہ ہے ،مجھے کہا گیا کہ فلاں بھائی کوچھوڑ دو،ملک کے دو صوبوں میں آئین کے مطابق انتخابات کرائیں،آنے والی نئی حکومتوں کو تسلیم کریں۔