لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کی تاریخ دینے کے سنگل بنچ فیصلے کیخلاف گورنر،الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے تیاری کیلیے مہلت مانگ لی ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ اٹارنی جنرل سے ہدایات لینے کیلیے مہلت دی جائے ۔
لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کی تاریخ دینے کے سنگل بنچ فیصلے کیخلاف گورنر،الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت ہوئی ،دوران سماعت وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے 4 اپیلیں فائل کی ہیں ۔
عدالت نے استفسار کیا الیکشن کمیشن کی انتخاب کی تاریخ پر گورنر سے مشاورت کی آئین میں گنجائش ہے؟ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل نے کہاکہ ایسی کوئی گنجائش موجود نہیں ، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ پر گورنر سے مشاورت جیسا کوئی آرٹیکل موجود نہیں ۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے تیاری کیلیے مہلت مانگ لی ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ اٹارنی جنرل سے ہدایات لینے کیلیے مہلت دی جائے ۔
وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ 90 دن ختم ہونے میں صرف52 دن رہ گئے ہیں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہاکہ کہنانہیں چاہتا تھا مگر صدر ایسے الیکشن کی تاریخ نہیں دے سکتے۔
2 رکنی بنچ نے سنگل بنچ فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے آئندہ پیر صبح7 بجے کاوقت مقرر کردیا۔