لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے بھانجے پر پولیس اہلکاروں پر تشدد اور اسلحہ چھیننے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گزشتہ روز ہائیکورٹ میں پیشی کے دوران کارکنان کی جانب سے ہنگامہ آرائی کرنے پر 5 نامزد اور 15 نامعلوم کارکنوں کے خلاف ریس کورس تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ اہلکار جہانزیب سہیل کی مدعیت ڈکیتی سمیت 6 دفعات کے تحت درج کیا گیا، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ریلی کے شرکا نے حسان نیازی، احمد خان نیازی کی ایما پر تشدد کیا جس کی ویڈیو منظر عام پر آچکی ہے۔
مسلح ملزمان نے سرکاری پستول اورگولیاں چھین لیں، میں نے سرکاری کارڈ بھی دیکھایا اس کے باوجود مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔مدعی کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی ہائیکورٹ پیشی پر سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور تھا۔