کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی وزیرعبدالرحمان کیتھران پر نجی جیل میں مبینہ طور پر دو نوجوان اور ایک خاتون کو قید میں رکھنے اور تشدد کرنے کے بعد قتل کرنے کا سنگین الزام عائد کیا گیاہے۔
صوبائی وزیر نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ نجی جیل کا الزام جھوٹا ہے، معامے میں میرانام استعمال کیا جارہاہے ، میں کوئٹہ میں ہوں اور میرے خلاف مہم چلائی جارہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سنگین الزامات پر عبدالرحمان کیتھران نے رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارکھان میں کنویں سے 3لاشیں ملنے کے واقعے پرانکوائری کا کہا ہے،معاملے پر میرا نام استعمال کیا جارہا ہے ،میں کوئٹہ میں ہوں ،میرے خلاف مہم چلائی جارہی ہے،بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے میں جیت گیا ہوں۔
ان کا کہناتھا کہ میں نے وزیر اعلیٰ سے جے آئی ٹی کا کہا ہے،انکوائری کے بعد اپنے خلاف مہم پر قانونی کارروائی کروں گا،میرے خلاف بات کرنے والی خاتون کو سوشل میڈیا پر دیکھا ،منظم سازش کے تحت میرا نام استعمال کیا جارہا ہے،ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام کو معاملے کے بارے میں کہہ دیا ہے ۔
واضع رہے تینوں لاشیں کنویں سے برآمد ہوئی ہیں، جنہیں سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا،