چوہدری شجاعت نے پرویزالہیٰ کی ق لیگ کی رکنیت ختم کردی

لاہور(امت نیوز)صدر مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت نے چوہدری پرویز الہیٰ کو پارٹی عہدے سے برطرف کردیا
مسلم لیگ ق کے اعلامئے کے مطابق پرویز الہیٰ کی پارٹی رکنیت بھی ختم کردی گئی
چوہدری پرویز الہیٰ کو آئندہ مسلم لیگ ق کا نام استعمال کرنے سے روک دیا گیا
اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ چوہدری شجاعت نے 9فروری کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔ پرویز الہیٰ کو 26 جنوری کو پارٹی کا غیر قانونی اجلاس بلانےپر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا