لاہور(امت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں کل ہی گرفتاری دیں گے۔ یہ بات پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے بتائی
لاہور میں حماد اظہر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جیل بھرو تحریک کا آغاز کل سے ہوجائے گا، جس کے بعد سیکڑوں کارکن گرفتاریاں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی بھی کل ہی رضاکارانہ طور پر گرفتاری پیش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت بھی جیل بھرو تحریک کے لیے مکمل تیار ہے۔
حماد اظہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے ہم تیار ہیں، ہمارے امیدواروں نے قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ اپنا نگراں سیٹ اپ ہونے کے باوجود مسلم لیگ ن کے کسی بھی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ عوام کیا حال کریں گے۔