پرویزالہیٰ 10سابق ارکان اسمبلی سمیت پی ٹی آئی میں شامل

لاہور (امت نیوز) مسلم لیگ ق پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ طور پر ضم ہوگئی ۔

پرویزالہیٰ اپنے 10 سابق اراکین اسمبلی کے ساتھ پی ٹی آئی میں شامل  ہوئے

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پارٹی کی سینئر لیڈر شپ نے پرویز الہیٰ کو پی ٹی آئی کا مرکزی صدر بنانے کا فیصلہ کیا ہے

پرویز الہیٰ سیسہ پلائی دیوار کی طرح پی ٹی آئی کے ساتھ رہے

پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کا احترام کرتاہوں ۔ہمارے ارکان کے خلاف پرچےبھی کٹے مگر ہم ڈٹ کر کھڑے رہے

انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے، عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور ہم شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں موقع بھی فراہم کیا۔

پرویز الہیٰ نے کہا کہ ہمارا اور ساتھیوں کا عمران خان کے ساتھ ہمیشہ رہے گا، ہم ہر وہ کام کریں گے جس سے ملک اور پنجاب کا فائدہ ہوگا، کبھی کوئی ایسا کام نہیں کریں گے جس سے ہماری پارٹی پی ٹی آئی کو نقصان پہنچے

قبل ازیں پرویز الہیٰ کی زمان پارک میں ساتھیوں کے ساتھ عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر سمیت دیگر تحریک انصاف کے رہنما بھی شریک تھے۔ اجلاس میں مشترکہ سیاسی صف بندی کے حوالے سے حتمی بات چیت بھی ہوئی۔

ملاقات میں مسلم لیگ ق کے 10 سابق اراکین پنجاب اسمبلی اور سینئر رہنما بھی شریک ہوئے جبکہ سابق ارکان اسمبلی حافظ عمار یاسر، شجاعت نواز، عبداللہ یوسف وڑائچ، باؤ رضوان، ساجد بھٹی، احسان الحق، محمد افضل، باسمہ چوہدری اور خدیجہ عمر فاروقی بھی شریک ہوئے۔

موسی الہی، چوہدری مقصود سلہریا، خرم منور منج اور حاجی عمر حبیب بھی ملاقات میں شامل تھے