کراچی میں کالعدم تنظیم کا ملزم پولیس کی حراست سے فرار

کراچی (رپورٹ : کاشف ہاشمی )کراچی میں  سچل پولیس کی حراست سے ملزم فرار ہوگیا

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا اور حساس ادارے نے پولیس کے حوالے کیا تھا

ذرائع کا کہناہے کہ ملزم ہتھکڑی کھول کر پولیس کو چکمہ دے کر تھانے سے فرار ہوا  پولیس ذرائع

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے فرار ہوجانے پر مبینہ غفلت کا ارتکاب کرنے والے  سنتری کو حراست میں لے لیا گیا

ذرائع نے بتایا کہ ملزم کے فرار ہوجانے کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا