اسلام آباد(امت نیوز)سیکریٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 99 فیصد معاملات طے پاگئے ہیں
اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں سیکرٹری خزانہ خامد یعقوب شیخ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کےساتھ 99 فیصد معاملات طے ہوگئے ہیں، آئندہ دو سے تین دن میں حتمی معاملات طے پاجائیں گے
سیکرٹری خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی چیلنجز فوری طور پر ختم نہیں ہوں گے، رفتہ رفتہ حالات معمول پر آجائیں گے۔
اجلاس میں عمر یعقوب شیخ نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے سے زرمبادلہ ذخائر پر بُرا اثر پڑا، رواں ہفتے دو قرضوں کی ادائیگی روول اوور ہونے والی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی نے ضمنی مالیاتی بل 2023 کی کثرت رائے سے منظوری دے دی۔
دوسری جانب پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نواں جائزے کا رواں ہفتے اسٹاف لیول معاہدہ طے ہونے کا امکان ہے ساتھ ہی آئی ایم ایف نے منی بجٹ لائے جانے کے اقدام پر اظہار اطمینان کیا ہے۔