کوئٹہ(اُمت نیوز) کوئٹہ میں پانچ بچوں کی بازیابی کیلئے پولیس نےسردار عبدالرحمان کھیتران کے گھر پرچھاپہ مارا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے مہمان خانے ورہائش گاہ سمیت گھر کےدیگر حصے کی تلاشی لی ،چھاپے کے دوران پولیس کےہمراہ خواتین اہلکار بھی موجود تھیں
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پٹیل باغ میں رہائشگاہ کو جانے والے راستے سیل کر دیا گیا ہے۔ خان محمد مری کے پانچبچوں کی بازیابی کیلئے پولیس کی جانب سے چھاپہ مارا گیا۔