لاہور(اُمت نیوز)سابق وزیر خارجہ اورپی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بطور وائس چیئرمین آج سب سے پہلے گرفتاری پیش کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پی ٹی آئی وائس چیئرمین نے اعلان کیا ہے کہ وہ آج پہلے مرحلے میں 200 کارکنوں کے ہمراہ گرفتاری دیں گے۔
انہوں نے اس موقع پرکہا کہ ہم چوہدری پرویز الہٰی کو پاکستان تحریک انصاف میں میں ویلکم کرتے ہیں۔لیکن ساتھ ہی انہیں پارٹی صدارت دینے کے سوال پر واضح جواب دینے سے گریز کیا۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ بطور وائس چیئرمین آج سب سے پہلے گرفتاری پیش کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 200 کارکن اور 5 رہنما گرفتاری دیں گے، اگر مجھے لاہور میں گرفتار نہ کیا گیا تو ملتان جاکر گرفتاری دوں گا۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ الیکشن کے لیے صدر کی ایڈوائس پر عمل ہو تو جیل بھرو تحریک کی ضرورت نہیں۔