لاہور، مطالبہ نہ ماننے پر جناح اسپتال کی OPDمیں لیب ٹیسٹ بند

لاہور(اُمت نیوز)ٹیسٹوں کی رقم میں پچاس فیصد اضافےکا مطالبہ نہ ماننے پر کمپنی نے ٹیسٹوں کی سہولت بند کردی ہے۔
ایم ایس جناح اسپتال ڈاکٹر امجد محمود کا کہنا ہے کہ مریض اسپتال کے باہر سے ٹیسٹ کرانے پر مجبور ہیں۔
مریضوں کا کہنا ہے کہ 2 روز سے اسپتال میں ٹیسٹ نہیں ہو رہے، وہ اسپتال کے باہر لیبارٹریز سے ٹیسٹ کرانے پر مجبور ہیں۔
ایم ایس جناح اسپتال کا کہنا ہے کہ لیب ٹیسٹوں کا اب نئی کمپنی سے معاہدہ کر رہے ہیں، جلد ٹیسٹ کا سلسلہ بحال ہو جائے گا۔