دبئی (اُمت نیوز) اپنے آخری ٹورنامنٹ دبئی چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں بھارتی اسٹار ثانیہ مرزا کا ٹینس کیریئر شکست کے ساتھ اختتام کو پہنچ گیاہے۔
تفصیلات کےمطابقپہلے راؤنڈ میں ثانیہ مرزا امریکی ساتھی کھلاڑی کے ساتھ دبئی چیمپئن شپ کے ڈبلز ایونٹ میں شریک ہوئیں۔
انہیں روسی جوڑی نے اسٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 0-6 سے ہرادیا۔ اس شکست کے ساتھ ہی ثانیہ مرزا کا بیس سالہ ٹینس کیریئر ختم ہوگیا ہے۔
پروفیشنل ٹینس کا آغاز36 سالہ ٹینس اسٹار نے 2003 میں کیا۔ انہوں نے 6 گرینڈ سلیم ٹرافیز اپنے نام کیں۔
ثانیہ مرزا نے 3 ویمنز ڈبلز گرینڈ سلیم ٹائٹل سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگز کے ساتھ جیتے اور تین مکسڈ ڈبلز گرینڈ سلیم ٹائٹلز میں سے دو ہم وطن مہیش بھوپتی کے ساتھ جیتے۔