کراچی (اُمت نیوز) کراچی میں شہری کی فائرنگ سے دو مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پیش آیا ہے۔ جس میں 2 ڈاکو ہلاک ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے متعدد موبائل فون اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شہری سے لوٹ مار کررہے تھے کہ اس دوران شہری نے ان پر فائرنگ کی، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos