انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج آج کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کریں گے۔
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج آج کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کریں گے۔

آج چیئرنگ کراس پر گرفتاری پیش کر یں گے،شاہ محمود قریشی

لاہور:تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کی عدلیہ پر تنقید قابل قبول نہیں ، ایک ادارے کو ڈرایا دھمکایا جارہاہے ، آج لاہور سے جیل بھرو تحریک کا آغاز کیا جارہاہے،چیئرنگ کراس پر اپنی گرفتاری پیش کریں گے۔

لاہو رمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہاکہ جیل بھرو تحریک دیگر شہروں میں بھی پھیلے گی،تحریک انصاف کا پرامن احتجاج ہے،ہم نے کوئی توڑپھوڑ نہیں کرنی، ہماری سیاست جلاﺅ گھیراﺅ کی نہیں ۔

ان کاکہناتھا کہ ہمارے کارکنان، قائدین پر جھوٹے پرچے کاٹے گئے ، جھوٹے پرچوں کیخلاف پرامن احتجاج کر رہے ہیں ، ملک میں افراتفری نہیں چاہتے ، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے، صنعتیں بند ہو رہی ہیں، ڈالر دستیاب نہیں ، ایل سیز نہیں کھل رہیں ، یہ بنیادی حقوق سلب کرنا چاہتے ہیں ۔

ان کاکہناتھا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کی عدلیہ پر تنقید قابل قبول نہیں ، ایک ادارے کو ڈرایا دھمکایا جارہاہے ، چیئرمین نیب کو موجودہ حکمرانوں نے تعینات کیا تھا، آفتاب سلطان نے کہاکہ مجھ پر دباﺅ ڈالا گیا کہ عمران خان پر جھوٹے کیسز بنائیں ،پولیٹیکل انجینئرنگ ہماراارادہ تھا اور نہ ہے ۔