ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، فائل فوٹو
ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، فائل فوٹو

سائفرکی تحقیقات کیلیے دائر تینوں اپیلیں مسترد

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سائفرکی تحقیقات کے لیے دائرکردہ تینوں اپیلیں مسترد کردی  گئیں۔

بیرونی سازش کے ذریعے پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت ختم کرنے کی تحقیقات سے متعلق دائرکی جانے والی تیبوں اپیلیں مسترد کردی گئیں۔

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ان چیمبر سماعت کرنے کے بعد فیصلہ سنایا۔

سائفرکی تحقیقات کے لیے اپیلیں ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ، سید طارق بدراور نعیم الحسن نے دائر کی تھیں۔

واضح رہے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ نے اپیلیں اعتراض عائد کرتے ہوئے واپس کردی تھیں جس کے بعد درخواست گزاروں نے رجسٹرار آفس کے اعترضات کے خلاف چیمبر اپیلیں دائر کی تھیں۔