کبل: وزیر دفاع خواجہ آصف ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے جہاں افغان قیادت سے ملاقاتوں کے دوران سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان حکام کے ساتھ بات چیت کے دوران سرحد پار دہشت گردی، اسلحے اور منشیات کی اسمگلنگ روکنے سمیت معاملات اٹھائے،انہوں نے دہشت گردوں کی پاک افغان بارڈر پر نقل و حمل روکنے کیلیے باہمی تعاون اور پاکستان میں موجود افغان باشندوں سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا ۔
وزیر دفاع کیساتھ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم ، سیکریٹری دفاع سمیت دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔