سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی بڑی کمی
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 95 ہزار 600 روپے ہو گئی۔
February 22, 2023 · کامرس
فائل فوٹو
کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1400 روپے کی بڑی کمی ہو گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 95 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1201 روپے کم ہو کرایک لاکھ 67 ہزار 695 روپے ہے۔عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر اضافے سے 1840 ڈالر فی اونس ہے۔