کراچی (امت نیوز)بارکھان میں خاتون اور اس کے 2 بیٹوں کے قتل کے الزام میں بلوچستان کے برطرف وزیر مواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران کوکراچی میں یوسف گوٹھ سے گرفتار کرلیا گیا
گرفتاری کے بعد ملزم کو بلوچستان پولیس کے حوالے کردیا گیا
پولیس نے سردار عبدالرحمان کھیتران کو حراست میں لینے کی تصدیق کر دی ہے۔
پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سردار عبدالرحمان کھیتران کو بارکھان میں 3 افراد کے قتل کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے
سردار عبدالرحمان کھیتران پر گراں ناز مری اور ان کے بیٹوں کو یرغمال بنانے اور قتل کرنے کا الزام ہے۔