اسٹاک ایکسچینج کے اسسٹنٹ جنرل مینجر کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد(رپورٹ: رائے ولید بھٹی ) پاکستان  اسٹاک ایکس چینج کے سابق اسسٹنٹ جنرل منیجر کے خلاف  وفاقی  پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

پولیس کے مطابق  ملزم نے گاڑیوں کی خریدوفروخت میں ہیر پھیر کی اور پھر غائب ہوگیا۔

تھانہ کوہسار پولیس کو سید اسد محب نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اصغر عباس نقوی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بطور اسسٹنٹ جنرل منیجر کام کر رہا تھاکہ وہ اچانک بغیر چھٹی لیے  مورخہ 24جنوری 2023  کودفترسے چلاگیا، اس کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ گاڑیوں کی خرید و فروخت میں ملوث ہے جس میں دھوکہ بازی ہوئی ہے اور اب اس کے موبائل فون نمبر بھی بند ہیں ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے