کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس آفس پر حملے کے معاملے پر غفلت اور لاپروائی برتنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
آئی جی سندھ نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی عمران یعقوب منہاس کی سربراہی بننےوالی 5رکنی کمیٹی یہ تعین بھی کرے گی کہ حملے کے فورا بعد پولیس نے کیا رد عمل دیا کس نے غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کیا اور کس نےکوتاہی برتی ۔
کمیٹی میں ڈی آئی جی ہیڈکواٹر محمد زبیر، ڈی آئی جی ایڈمنسٹریشن عمران یعقوب اے آئی جی ویلفئیر فیصل عبداللہ چاچڑ اور اے آئی جی آپریشن حیدر رضا بھی شامل ہیں خصوصی کمیٹی 7 روز کے اندر رپورٹ تیار کرے گی
رپورٹ میں حملے سے متعلق تفصیلات دی جائیں گی کس ضلع کا کونسا افسر کب پہنچا رپورٹ دی جائے گیُ کس نے فرنٹ لائن پر جاکر دلیری دکھائی کون پیچھے رہا بتایا جائے گا
خصوصی کمیٹی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرکے ان سے بھی مدد لے گی جبکہ کمیٹی عینی شاہدین اور دیگر ذرائع سے رپورٹ تیار کرے گی بہادری دکھانے والے افسران و اہلکاروں کو انعام دیا جائے گا۔