فرانس(اُمت نیوز)فرانس میں 16سالہ طالب علم نے استانی کو قتل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ فرانس میں ایک اسکول میں پیش آیا ہے۔جس میں ایک استانی کو طالب علم نے تیز دھارچھری سے قتل کردیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ فرانس میں بورڈیوکس کے قریب رومن کیتھولک سکول میں ہسپانوی زبان پڑھانے والی 50 سالہ استانی کو لیکچر کے دوران طالب علم نے قتل کردیا۔
قاتل طلبہ کے ہم جماعتوں نے بتایا کہ 16 سالہ طالب علم اپنی نشست سے اٹھا اور استانی کے قریب پہنچ کر تحمل سے کوئی بات کرنے لگا۔
پھر وہ دروازے کی جانب بڑھا اور دروازہ بند کر کے پلک جھپکتے میں طالب علم نے استانی کے سینے پر چھری کے پے در پے وار کئے
جس سے ان کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جب کہ طالب علم آلہ قتل سمت بھاگ کھڑا ہوا۔ بعد ازاں پولیس نے تعاقب کے بعد طالب علم کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا،
طالب علم نے اعترافی بیان میں کہا کہ اسے کان میں آوازیں آتی تھیں کہ خاتون ٹیچر کو قتل کردو۔