سردار عبدالرحمان کھیتران خود گرفتار ہوئے ، وزیر داخلہ بلوچستان

بلوچستان (اُمت نیوز) وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کا کہنا ہے کہ سردار عبدالرحمان کھیتران خود گرفتار ہوئے ہیں۔
ان کی گرفتاری کیلئے کسی نے تحریری طو رپر درخواست نہیں دی تھی ۔ انہوں نے گرفتاری سے پہلے وزیر اعلیٰ سے مشورہ بھی کیا ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ضیاء لانگو کا کہنا تھا کہ رات کے وقت کوئٹہ میں اور صبح کے وقت سردار کھیتران کے گائوںپر چھاپا ماراگیا تھا ۔
کسی نے تحریری طور پر ان کی گرفتاری کیلئے کوئی درخواست نہیں دی تھی۔انہوں نے کہاگراں ناز کے بچے بازیاب کرانے کی ہماری کوشش کرینگے، خاتون کا شوہر مجھ سے رابطہ کرے تو اسے سکیورٹی دیں گے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بارکھان میں خاتون اور اس کے 2 بیٹوں کے قتل کے الزام میں بلوچستان کے برطرف وزیر مواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران کو حراست میں لے لیا گیا