نابلس (اُمت نیوز)مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کے حملے میں 10 فلسطینی شہید اور 100زخمی ہوگئے ہیں
تفصیلات کے مطابق شہید ہونے والوں میں سات افراد میں تین عام شہری شامل ہیں۔ان میں ایک 72 سالہ شخص اور ایک 14 سالہ لڑکا شامل ہے
مغربی میڈیا کا کہنا ہے کہ نابلوس میں گھس کراسرائیلی فورسز نے فائرنگ شروع کردی جس سے 10 افراد شہید جبکہ 100 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں ہیں۔
رپورٹس کے مطابق 7 زخمی فسلطینیوں کی حالت خطرناک بتائی جا رہی ہے ۔
اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کہ اسرائیل اس خطے کو تباہی کی جانب دھکیل رہا ہے
واضح رہے کہ اس سال جنوری سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 50 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔