پشاور میں دفعہ 144 نافذکردی گئی

پشاور(اُمت نیوز) صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ 5 سے زائدافراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی لگا دی گئی ہے
ڈی سی آفس پشاور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں پانچ سے زائدافراد اکٹھے ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
جبکہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ امن و امان کی موجودہ صورتحال میں پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور دفعہ 144 کا اطلاق اگلے پانچ دن تک ہوگا۔