کراچی (اُمت نیوز) کراچی پولیس حملہ کیس میں بھتیجے نے چچا کو دہشت گردوں کاسہولت کار قرار دے کر گرفتا رکروا دیا
تفصیلا ت کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے اجمیری نگر ی میں پیش آیا ہے جہاں پر بھتیجے نے خاندانی دشمنی پر چچا کو دہشت گرد وں کا سہولت قرار دیکر گرفتار کروا دیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ صبح 4 بج کر 30 منٹ پر نارتھ کراچی میں سہولت کار کی موجودگی کی اطلاع ملی، پولیس نےفوری کارروائی کرکے رہائشی غلام رضا کو حراست میں لیا۔
دوران تفتیش معلوم ہوا کہ کال کرنے والا شخص غلام رضا کا بھتیجا ہے، متاثرہ غلام رضا نے بتایا کہ ان کی خاندانی دشمنی چل رہی ہے۔
زیر حراست شخص کو پولیس نے تحقیقات کے بعد ضمانت پر رہا کردیا جبکہ واقعے کے بعد سے کالر نے موبائل فون بند کردیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کالر کسی اور کے نام کی سم استعمال کررہا ہے، کالر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos