پاکستان میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری یکم مارچ سے شروع ہو گی

 

کراچی ( اُمت نیوز) پاکستان میں ساتویں اور پہلی ڈیجیٹل مردم شماری یکم مارچ سے شروع اور یکم اپریل 2023ء کو مکمل ہو گی۔
پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس نےکمشنر کراچی محمد اقبال میمن کے زیر صدارت کو آرڈیننس نیشن کمیٹی کے منعقدہ اجلاس میں بریفنگ دی،
تمام ڈپٹی کمشنرز پاکستان آرمی پولیس محکمہ تعلیم اور دیگر نے اجلاس میںشرکت کی۔
بریفنگ دیتے ہوئےڈائریکٹر پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس نے بتایا کہ اس سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، 10000سے زائد شمار کنندگان فرائض انجام دیں گے۔
انہوں نے کمشنر کو بریفنگ دی کہ ملک میں پہلی بار کاغذ اور قلم کے استعمال کے بغیر مردم شماری ہو گی، تمام شمار کنندگان میں ٹیبلٹس تقسیم کر نے کا کام شروع کر دیا ہے۔