اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے فنانس (سپلیمنٹری) بل 2023 کی منظوری دے دی۔
صدر عارف علوی کی جانب سے فنانس (سپلیمنٹری) بل 2023 کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی گئی۔
مذکورہ بل وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا جسے کثرت رائے سے منظور کیا گیا تھا ۔
بل میں لگژری اشیا پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 فی صد سے بڑھا کر 25 فی صد کی گئی ہے، مشروبات کی پرچون قیمت فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح 10 فیصد تجویز کی گئی جب کہ مختلف اشیا پر جی ایس ٹی کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کر دی گئی ہے۔