الیکشن کمیشن بیان حلفی کا فرانزک ٹیسٹ کرالے، فائل فوٹو
الیکشن کمیشن بیان حلفی کا فرانزک ٹیسٹ کرالے، فائل فوٹو

تحریک انصاف کی کراچی میں ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست

اسلام آباد: تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے ضمنی الیکشن معطل کرنے کی درخواست کردی۔

تحریک انصاف کراچی کی قیادت نے ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کردی ہے، اور اس حوالے سے چیف الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

پی ٹی نے اپنی درخواست میں مؤقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ ضمنی الیکشن معطل کرنے کا حکم دے چکا ہے، الیکشن کمیشن لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کے تناظر میں اپنا فیصلہ معطل کرے، اور کراچی کے ضمنی الیکشن کو معطل کیا جائے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر الیکشن شیڈول جاری کرچکا تھا، جس کے تحت پولنگ 16 مارچ کو ہونی تھی۔

انتخابات کی تاریخ تبدیل کرنے کے لیے پی ٹی آئی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط ارسال کردیا۔