لکی: مروت:خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور پولیس کی جانب سے کی جانے والی مشترکہ کارروائی کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ دہشت گرد پولیس چوکی پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
جیسے ہی سی ٹی ڈی اور پولیس اہلکار مشتبہ ٹھکانے پر پہنچے تو دہشت گردوں نے کئی اطراف سے فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دستی بم برآمد ہوئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں دہشت گردوں میں سے 4 کی شناخت ضیا اللہ ، صفت اللہ، محب اللہ اور کلیم اللہ کے ناموں سے کی گئی ہے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے دیگر دو دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
سی ٹی ڈی نے ایک بیان میں کہا کہ مارے گئے دہشت گرد پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے ساتھ ساتھ دیگر دہشت گردانہ حملوں میں بھی ملوث تھے۔