اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر تشکیل بنچ پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وزیر اعظم نے صدر کو خط لکھنے سے متعلق پارٹی کے قانونی مشیروں سے مشاورت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں صدر کی جانب سے انتخابات کی تاریخ دینے کے اعلان کو غیر آئینی قرار دیا گیا۔
اجلاس میں وزیر اعظم نے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر بنچ کی تشکیل پر اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، وزیر اعظم حکومتی اتحادی اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے انعقاد پر بھی مشاورت ہوگی۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ الیکشن کمیشن خود مختار ادارہ ہے، وزیر اعظم انتخاب کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، جیل بھرو تحریک ناکام ہوگئی،عوام نے پی ٹی آئی کی انتشاری سیاست مسترد کردی۔