کوئٹہ: بارکھان واقعہ میں گرفتار کیے گئے صوبائی وزیر عبد الرحمان کھیتران کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے 10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
عبد الرحمان کھیتران کو سخت سیکیورٹی انتظامات میں کوئٹہ کچہری لایا گیا، صوبائی وزیر مواصلات کے خلاف 3 افراد کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نے کی،پولیس نے سماعت کے دوران ملزم کے ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
واضح رہے کہ سانحہ بارکھان کے متاثرہ شخص خان محمد مری نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کے بیٹوں کو سردار عبدالرحمان کھیتران نے قتل کیا تھا،ان کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا تھا۔