شہباز شریف کو سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے طلب کیا گیا ہے، فائل فوٹو
شہباز شریف کو سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے طلب کیا گیا ہے، فائل فوٹو

نوجوانوں کوکلاشنکوف نہیں، لیپ ٹاپ دے رہا ہوں، شہبازشریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ میں نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دے رہا ہوں کلاشنکوف نہیں۔نوجوان قرضے واپس کرتے ہیں اور بڑے تاجر قرضے معاف کرواتے ہیں، چاروں صوبوں میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے۔

یوتھ لون اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے تحت قرضے 2013 کا تسلسل ہے،جب سابق وزیراعظم نوازشریف نے نوجوانوں کو اربوں روپے کے قرضے تقسیم کیے،اور اس سے نوجوانوں کو بے پناہ فائدہ ہوا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اس اسکیم کا آغاز پنجاب سے ہوا تھا، ہم نے کسان بھائیوں کے لیے بلاسود قرضے دیے، ہماری سابق حکومت نے نوجوانوں کو گاڑیاں مہیا کی تھیں، ان قرضوں کی اسکیمز پر رکوری ریٹ 99 فیصد رہی، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ نوجوان اپنے قرضے واپس کرتے ہیں، نوجوان قرضے معاف نہیں کرواتے، مگر بڑے تاجر معاف کرواتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بینکوں کے سربراہاں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ اداکرتا ہوں، جنہوں نے وزیراعظم کے پروگرام کو کامیاب بنایا ہے، اس پروگرام کی کامیابی پوری قوم کی کامیابی ہے، امید ہے کہ نوجوان ان قرضوں کو ضایع نہیں کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پورے پاکستان میں لیپ ٹاپ میرٹ پر تقسیم ہوں گے، اسکولوں اور کالجوں میں ہائی پرفارمنس والے طلباء کو لیپ ٹاپ ملیں گے، چاروں صوبوں میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے، یہ لیپ ٹاپ نوجوانوں کے لیے روزگار کا ذریعہ بنا ہے۔