لاہور (امت نیوز)وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر پولیس افسر غلام محمود ڈوگر کی خدمات پنجاب حکومت کے حوالے کر دیں۔
سپریم کورٹ نے غلام محمود ڈوگر کو سی سی پی او لاہور کے عہدے پر بحال کرنےکا حکم دیا تھا
غلام محمود ڈوگر کو 23 جنوری کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا تھا اور نگراں حکومت نے ان کی جگہ بلال صدیق کمیانہ کو سی سی پی او لاہور تعینات کیا تھا۔
غلام محمود ڈوگر نے اپنی برطرفی کا وفاقی حکومت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔