پشاور(امت نیوز)پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک تماشا بن گئی ۔۔ پشاور میں پی پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے فضل الہی اپنے درجنوں ساتھیوں کے ساتھ جیل بھروتحریک کے سلسلے میں گرفتاری پیش کرنے پہنچے مگرقیدیوں کی گاڑی کے قریب کھڑے ہوکر تصویریں بنوائیں اور بھاگ کھڑے ہوئے، وڈیو وائرل ہوگئی
وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ک پی ٹی آئی رہنما فضل الہیٰ ساتھیوں سمیت پولیس وین کے قریب پہنچے ، گاڑی کا پچھلا دروازہ کھلوایا ، گاڑی پر چڑھ کروکٹری کا نشان بنایا اور خوب تصویریں بنوائیں
اس کے بعد فضل الہیٰ نے گاڑی سے چھلانگ لگائی اور فرار ہوگئے۔ کارکن ان کے پیچھے آوازیں ہی لگاتے رہ گئے
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سےگزشتہ روز لاہورسےجیل بھرو تحریک کاآغاز کیا گیا تھا۔ آج دوسرے روز پشاور سے گرفتاریاں پیش کی گئیں ۔