سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ ناصر عباس کا بھی گرفتاری دینے کا اعلان

اسلام آباد (امت نیوز)سربراہ مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے کا اعلان کردیا۔

یہ اعلان انہوں نےپریس کانفرنس کے دوران کیا

انہوں نے بتایا  کہ وہ مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے راولپنڈی میں گرفتاری دیں گے۔

علامہ ناصر نے مزید کہا کہ الیکشن میں تاخیری حربے عوام کے حق پر ڈاکہ  ڈالنے  کے مترادف ہے،  ملک کو 70کی دہائی جیسے حالات کی جانب دھکیلا جا رہا ہے،  عدالتوں پر دباو ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، خوف کا بت ٹوٹ چکا ہے اور عوام کی خاطر گرفتاری دیں گے۔

علامہ ناصر عباس نے کہا کہ تاریخ کی بدترین مہنگائی سب کے سامنے ہے، معیشت بدحال ہے