ایرانی وزیرکھیل ہیلی کاپٹرحادثے میں زخمی، مشیر جاں بحق

تہران (انٹرنیشنل نیوز)ایران کے وزیر کھیل کا ہیلی کاپٹرلینڈنگ کے دوران  گرکر تباہ ہوگیا، حادثے میں وزیرکھیل زخمی اور ان  کے مشیر جاں بحق ہوگئے

مقامی میڈیا کے مطابق ایران کے وزیر کھیل حامد سجادی کا ہیلی کاپٹر ملک کے جنوب مرکزی علاقے میں گر گیا، ہیلی کاپٹر میں حامد سجادی اور 11 دیگر افراد سوار تھے۔

حادثے میں وزیر کھیل کے مشیر اسماعیل احمدی جاں بحق ہوگئے، جبکہ وزیر کھیل کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

کرمان صوبے کے علاقے بافٹ کے اسپورٹس کمپلیکس میں ہیلی کاپٹر لینڈنگ کی تیاری کر رہا تھا کہ گر گیا۔

کرمان کے گورنر محمد مہدی نے کہا کہ ہیلی کاپٹر گرنے کی تحقیقات جاری ہیں۔