پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران کم و بیش ڈھائی کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زر مبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں جس کے مطابق مجموعی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17 فروری تک 8 ارب 72 کروڑ 65 لاکھ ڈالر رہے جبکہ 10 سے 17 فروری کے دوران زر مبادلہ کے ذخائر میں 2.43 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 6.56 کروڑ ڈالر بڑھ کر 3 ارب 25 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر 4.13 کروڑ ڈالر کم ہوکر