اسلام آباد، کے پی اور پنجاب میں 6.8 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی۔

اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق صبح 5 بج کر 52 منٹ پر اسلام آباد واہ کینٹ ہری پور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے زلزلے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.8 اور زلزلے کی گہرائی 150 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تاجکستان کے ساتھ چین کا بارڈر تھا۔