فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ نے مری ضلع بحال کر دیا

راولپنڈی: لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے مری ضلع بحال کرتے ہوئے نگراں حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس تنویر سلطان نے فیصلہ سنایا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری اخلاق حیدر چٹھہ، مبین قاضی ، سابق ایم این  اے صداقت عباسی، سابق ناطم  شکیل عباسی اورصدر انجمن  تاجران  اخلاق عباسی سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں نئے ڈویژن گجرات، ضلع وزیر آباد اور 7 نئی تحصیلیں بنانے کے نوٹی فکیشنز معطل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا۔

مری ضلع کا درجہ کیوں ختم کیا اس متعلق نگراں وزیر اعلیٰ اور حکومت کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا گیا۔