کراچی: رپورٹ کاشف ہاشمی : کراچی پولیس آفس حملہ کیس میں دہشتگردوں کے زیر استعمال گاڑی سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آ گئی
ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کے زیر استعمال گاڑی آخری مرتبہ 2016 میں کوئٹہ کے رہائشی محمد شفیق نامی شخص کوفروخت کی گئی تھی۔
ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق گاڑی بیچنے والے شوروم مالک اشفاق کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا، انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ میں نے گاڑی آخری مرتبہ محمد شفیق نامی شخص کو بیچی تھی جو کوئٹہ کا رہا ئشی ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گاڑی کی خرید و فروخت کے معاہدے اور دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے تحقیقاتی حکام کو مشکلات کا سامنا ہے تاہم محمد شفیق سے رابطے اور تلاش کے لیے دیگر تحقیقاتی اداروں سے مدد لی جائے گی۔